اعتزاز احسن کا نام پراپرٹی ٹائیکون کے کہنے پر دیا گیا، رانا ثناء

 
0
593

لاہوراگست 28(ٹی این ایس):رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا ثناء کہتے ہیں پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اسٹبلشمنٹ سے نہیں بگاڑنا چاہتے۔ تازہ تازہ صلح ہوئی ہے تب جا کر سندھ حکومت بنی ہے ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ زرداری صاحب اسٹبلشمنٹ سے نہیں بگاڑنا چاہتے ہیں۔ تازہ تازہ صلح ہوئی جس سے سندھ حکومت بنی۔لیگ رہنماء کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے تمام کیسز نمٹ جائیں گے انہیں کچھ نہیں ہوگا۔رانا ثنا نے کہا کہ صدارتی امیدوار کے طور اعتزاز احسن کا نام پراپرٹی ٹائیکون کے کہنے پر دیا گیا۔ پی پی کسی قیمت پر مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔انہوں نے کہا کہ جانگیر ترین سے پوچھا جائے کونسی شرائط مان کروزیر اعظم بنوایا گیا۔