پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری

 
0
400

اسلام آباد:،یکم ستمبر(ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

عمران خان نے پیٹرول 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی۔

مٹی کا تیل 46 پیسے فی لیٹر سستا کرنے جبکہ لائٹ ڈیزل 59 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 106 روپے 57 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی 75 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔