ابھی معاملہ ختم نہیں ہوا،ملعون گیرٹ ویلڈر کا ٹوئیٹر پر نیا پیغام

 
0
537

ستمبر 1(ٹی این ایس): اسلام مخالف ڈچ رکن پارلیمنٹ گیرٹ ویلڈر نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کرنے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن زہر افشانی سے باز نہیں آرہا کہتا ہے کہ’’معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا‘‘۔
ہالینڈ کے اسلام دشمن سیاست دان گیرٹ ویلڈرز نے اپنے تازہ ٹوئٹر پیغام میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے سے متعلق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پیغام پر رد عمل میں کہا ہےکہ ’’مسلمانوں کی اخلاقی فتح کے دعوے میں اتنی جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرو ،تمہاری بربریت مختلف طریقوں سے سامنے لائوں گا‘‘

واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر دنیا بھر کی اسلامی برادری غصے کی کیفیت میں تھی ، حکومت پاکستان کی جانب سے اس حساس معاملے پرآرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن( او آئی سی) کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔دوسری جانب دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں ملعون ڈچ سیاست دان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا ، پاکستان میں بھی اس حساس ایشو پر ملک بھر میں مظاہرے کئے گئے جبکہ سینیٹ ،قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قراردادیں بھی منظور کی گئیں ۔