لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ،شہری خوفزدہ

 
0
382

 

لاہور ستمبر 1(ٹی این ایس)صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں
جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ودر کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور ،پھلنگڑ ،چنیوٹ اور اوکاڑہ،حافظ آباد ،ننکانہ صاحب ،پتوکی ،فیصل آباد،شیخوپورہ ،پاکپتن ،ملتان ،صفدر آباد،خانیوال ،فیروزوالہ ،سانگلہ ہل،مانگا منڈی،چونیاں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلے کی شدت 4.6تھی جبکہ مرکز شمالی علاقہ جات جبکہ گہرائی 40کلو میٹر تھی جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔شدید زلزلے کے جھٹکے5:20 منٹ پر محسوس کئے گئے اور ابتدائی طور پر ابھی تک اس کی شدت معلوم نہیں ہو سکی۔