سیالکوٹ: سیا لکوٹ ائیرپورٹ پر  خاتون  سکیورٹی اہلکار مستی میں آپے سے باہر، قمیض اتار کر اپنے موبائل فون کے کیمرے کے آگے گانا گایا اور اس پر ڈانس کرنا شروع کردیا

 
0
901

ویڈیو منظر عام پر اور سوشل میڈیا  پر وائرل ہوگئی

سیالکوٹ، ستمبر 01 (ٹی این ایس): سیا لکوٹ ائیرپورٹ اے ایس ایف کی خاتون اہلکار  مستی میں آپے سے باہر آگئی ، قمیض اتار کر اپنے موبائل فون کے کیمرے کے آگے گانا گایا اور اس پر ڈانس کرنا شروع کردیا

ویڈیو منظر عام پر اور سوشل میڈیا  پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  خاتون اہلکار  پنجابی گانے پر مٹک مٹک کر اپنی سیلفی بنا رہی ہے،خاتون اہلکار نے نازیبا لباس میں سر پر اے ایس ایف کی کیپ بھی پہن رکھی ہے، اگرچہ حتمی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ مذکورہ خاتون  اے ایس ایف کی  اہلکار ہے تاہم اے ایس ایف کی یونیفارم بھی ٹنگی ہوئی نظر آرہی ہے اور سرکاری کمرے میں اسکی یہ حرکات یہ غالب گمان پیدا کر رہی ہیں یہ سرکاری اہلکار  ہی ہے۔