راولپنڈی:تحصیل کلر سیداں سے ڈکیت گروہ گرفتار

 
0
695

راولپنڈی، ستمبر 01 (ٹی این ایس):راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں سے ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  کلر سیداں کی یوسی گف کے چبوترہ گاوں کے مدینہ ٹاؤن میں روحا اقبال نامی عورت کے گھر ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کلرسیداں پولیس نے گرفتار کر لئیے ہیں گرفتار ہونے والے ملزمان میں عاطف عرف فوجی سکنہ مدینہ ٹاؤن، نعیم خالد سکنہ درکالی شیر شاہی، کلیم اقبال سکنہ کمبیلی صادق شامل ہیں پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ تین عدد پسٹل اور گیارہ روند بھی برآمد کر لیئے گئے ہیں ملزمان کے دیگر دو ساتھی جن کا تعلق درکالی شیر شاہی سے ہے ابھی تک فرار ہیں ان کی گرفتاری کیلیئے چھاپے مارے جا رہےہیں۔