ایشیا کپ کے 17رکنی افغان اسکواڈ میں 4اسپنرز شامل

 
0
660

ایشیا کپ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا ٗ بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی
کابل، ستمبر 03 (ٹی این ایس):افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور ایونٹ کیلئے اسکواڈ میں چار اسپنرز کو میں شامل کیا گیا ہے۔افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کرنے والے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کی ہیں اور فاسٹ باؤلر دولت زدران کو ایونٹ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔وکٹ کیپر منیر احمد پہلی بار جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ اسپنر شرف الدین اشرف بھی پہلی مرتبہ افغان اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ایشیا کپ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا جس میں بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے افغانستان نے اپنے 17رکنی اسکواڈ میں 4اسپنر راشد خان، مجیب الرحمان، شرف الدین اشرف اور محمد نبی کو شامل کیا ہے۔اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان اصغر افغان، محمد شہزاد، جاوید احمدی، رحمت شاہ، سمیع اللہ شنواری، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم، احسان اللہ جنت، سید شیرزاد، وفادار اور منیر احمد کاکڑ شامل ہیں ۔متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 14ویں ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر کو گروپ بی کی ٹیموں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔ایشیا کپ کیلئے گروپ اے میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہے جبکہ گروپ بی دفاعی چمپئن بھارت، پاکستان اور کوالیفائر پر مشتمل ہے۔