گلگت بلتستان کیلئے پی آئی اے کی سروسزکو بہتر بنایا جارہا ہے

 
0
809

استور،جنوری15(ٹی این ایس):پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشرف رسول نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کیلئے پی آئی اے کی سروسزکو بہتر بنایاجارہا ہے، سیاحت کے سیزن میں چارٹر فلائٹس شروع کی جائیں گی۔سیاحوں کی سہولیت کیلئے فائٹس میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردو میں سینئر وزیر اکبر تابان اور کمشنر بلتستان حمزہ سالک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، سی ای او پی آئی اے سکردو کے دورے پر ہیں اور ان کے ہمراہ پی آئی اے کے جنرل منیجر سیلز فرحان سمیع اللہ،جنر ل منیجر ذوالفقار مہدی، ڈسٹرکٹ منیجر اسلام آباد اظہر جمال بھی موجود تھے، پی آئی اے کے سی ای او نے اس موقع پر کہا کہ سکردو کے دورے کے مقصد صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی مشاور ت سے پی آئی اے کی سروس میں مزید بہتری کے امکانات کا جائزہ لینا ہے کیونکہ گلگت بلتستان میں گزشتہ دو سالوں سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے حکومت کی بہتر پالیسیوں سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اگر پی آئی اے کی فلائٹس چلتی رہیں تو بلتستان میں سیاحوں کی آمد اور بھی بڑھ جائے گی جس سے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی،عوام کی معاشی حالت بہتر ہوگی،علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں پی آئے اے کانمایاں کردار ہے۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر سکردو ندیم ناصر نے پی آئی اے کے حکام کو بلتستان کی تاریخٰی ،جغرافیائی،سیاحتی شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں چیف انجینئر تعمیرات وزیر تاجور،چیف انجینئر برقیات ناز اکبر،ڈی آئی جی فرمان علی ،ڈپٹی کمشنر اورآفیسر اطلاعات بلتستان بھی موجود تھے۔