مردان،جنوری15(ٹی این ایس):قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل پاس کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں‘ ایف سی آر کے خلاف مسلم لیگی ایم این اے شہاب الدین خان کی کوششیں رووروشن کی طرح عیاں ہے‘ تاریخی جدوجہد پر ان کے مشکور ہیں‘ ان خیالات کااظہار مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈگری کالج باجوڑ کے صدر عبداللهاور مصباح الدین نے ایک بیان میں کیا۔