ماہ محرم الحرام میں علمائے کرام و ذاکرین پیغام سید الشھداء کے ساتھ ساتھ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں,ڈپٹی کمشنر سجاول

 
0
976

سجاول ستمبر 3(ٹی این ایس)محرم الحرام کے دوران سجاول ضلع بھر میں امن امان کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سجاول ریاض علی عباسی کی سربراہی میں دربار ہال میں اعلی’ سطح اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں ماہ محرم الحرام کے مہینے میں امن امان اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے محکمہ صحت اور ٹاؤن کمیٹی کو ہدایات  دیتے ہوئے کہا کے ماتمی جلوس کے ساتھ ایمبولینس، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ جلوس کے راستوں کو صاف کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی ، پارکنگ اور پینے کے صاف پانی کا بہترین بندوبست کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر سجاول نے کہا کے  ماہ محرم الحرام میں علمائے کرام و ذاکرین پیغام سید الشھداء کے ساتھ ساتھ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کے ماہ محرم الحرام ہمیں سید الشھداء حضرت امام حسین  رضی اللہ عنہ کی دین اسلام کے خاطر دی ہوئی عظیم قربانی کو یاد کرنے کے ساتھ امن و محبت ، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیں کے ماتمی جلوس  و مجالس کے بانیوں سے مل کر ان کے خدشات دور کریں ۔ اجلاس میں علماء کرام  نے ماتمی جلوس کے راستوں  کی صفائی ، پینے کا پانی اور مجلس کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی اور دوران مجالس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا مطالبا کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کے آپ کے تمام جائز مطالبے پورے کیئے جائیں گے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ بندر محمد علی لنڈ، ڈی ایس پی سجاول پولیس علی محمد کھوسو، ڈی ایس آر رینجرز غلام رضا اور تمام مکتب فکر کے علماء اکرام نے شرکت کی۔