ملزمان کو دو،دوبار سزائے موت اور دو،دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم
سرگودھا ستمبر 4(ٹی این ایس)خوشاب عدالت نے غیرت کے نام پردو خواتین کے مقدمہ قتل کافیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو دو،دوبار سزائے موت اور دو،دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔زرائع کے مطابق خوشاب تھانہ صدر کے علاقہ بستی ڈرہائی میں غیرت کے نام پر حسن،نصر،امیرنواز نے رشتہ داردو خواتین نادیہ حسن اور زمردبی بی کو قتل کر دیا جس پت تھانہ صدر میں درج دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو دو، دو بار سزاموت اور دو،دو لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا۔