انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے، حمزہ شہباز

 
0
341

لاہور ستمبر 4(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ معلوم نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی کی کیا مجبوریاں ہیں،اچھا ہوتا کہ اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار ہوتا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ آج بھی بطوراحتجاج نظام میں شامل ہیں، اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا ہے۔
حمزہ شہباز نے الزام عائد کیا کہ ہمارے اراکین اسمبلی کے دستخطوں کوشک کی نظرسے دیکھا گیا،اسپیکرپنجاب اسمبلی صاحب ہمیں مجبورنہ کریں کہ ہمارارویہ سخت ہو۔میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ کوانتخابی پارلیمانی کمیشن سے بھاگنے نہیں دینگے،نیازی صاحب نیاپاکستان لوگوں کونظرآرہاہے آج ہم مختلف داستانیں سن رہے ہیں ، عمران نیازی صاحب جومرضی کرلیں ہم چپ نہیں بیٹھیں گے،آپ نے پاکستانی قوم سے وعدے کیے ہیں۔