کور کمانڈرز کانفرنس؛ خطے کی جغرافیائی اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال

 
0
416

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز نے آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا
اسلام آباد ستمبر 4(ٹی این ایس): پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیا جائے اور فوجی افسران شہدا کے خاندانوں سے ملاقاتیں کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 213 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد جی ایچ کیو میں ہوا۔ کانفرنس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کورکمانڈرز نے یوم دفاع پر شہداء کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیاجائے، فیلڈ فارمیشنز شہداء کے خاندانوں سے مل کر ان کی قربانیوں کا اعتراف کریں۔