وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ، 8 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیئے جانے کا امکان

 
0
401

اسلام آباد ستمبر 5(ٹی این ایس)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس کے دوران وزارتوں اور ڈویژنز کے صوابدیدی فنڈز کی واپسی سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے گی۔اجلاس کے دوران بیرون ملک غیر قانونی سرمایہ کی واپسی سے متعلق ٹاسک فورس اور ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کےحوالے سے وزارت انسانی حقوق سفارشات پیش کرے گی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے قائم مقام سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔آج کے اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم کےحوالے سے ٹاسک فورس بھی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ چیف کمشنر افغان مہاجرین کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران پاک-چین جوائنٹ ریسرچ سینٹر برائے ارتھ سائنسز کے قیام کے معاہدہ کی منظوری بھی دی جائے گی۔