الیکشن کمیشن کا این اے 13مانسہرہ کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے سے متعلق درخواست پر کامیاب امیدوار صالح محمد اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس 

 
0
359

اسلام آباد، ستمبر 06 (ٹی این ایس):الیکشن کمیشن نے این اے 13مانسہرہ کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے سے متعلق درخواست پر کامیاب امیدوار صالح محمد اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کر ۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں حلقہ این اے 13مانسہرہ کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے سے متعلق درخواست پر پر ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار سردار شاہجہان یوسف کے وکیل عامر جاوید الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، وکیل نے کہا کہ ہمیں ریٹرننگ افسر سے شکایت ہے ، حلقے میں دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران ہم نے پانچ درخواستیں دیں جو انہوں نے اس بات پر خارج کردیں کہ آپ کے وکیل نے زبانی درخواستوں کی واپسی کی درخواست کی ، ممبر خیبر پختونخوا نے استفار کیا کہ آپ ٹربیونل میں نہیں گئے ؟ جس پر وکیل نے کہا کہ ابھی ٹربیونل میں نہیں گئے ، ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ دونوں امیدواروں میں ووٹوں کا فرق کتنا ہے ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ 14سو74ووٹوں کو فرق ہے، الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 13سے جیتنے والے امیدوار صالح محمد اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی ۔