لاہور ، کپڑے کی دوکان سے چوری کا الزام خواتین پر دکاندار کا بہیمانہ تشدد

 
0
1074

لاہور ستمبر 6(ٹی این ایس):لاہور جلو موڑ مین جی ٹی روڈ مارکیٹ میں کپڑے کی دوکان میں مبینہ چور خواتین پر بہیمانہ تشددکا نشانہ بنا ڈالا,خواتین پر ظالمانہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔تفصیلات کے مطابق جلو موڑ مین جی ٹی روڈ مارکیٹ میں کپڑے کی دوکان میں خریداری کے لئے آئی خواتین کو چوری کے شبہ میں چوہدری اعجاز مناواں اور اسکے ساتھیوں نے پکڑ لیا اور تھپڑوں و ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق چوہدری اعجاز مناواں کا تعلق کبڈی فیڈریشن سے ہے فوٹیج میں مبینہ چور خواتین کو ڈنڈوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے دونوں خواتین کو کپڑے کا تھان چوری کرنےکے الزام میں تشدد کا نشانہ بنا یا گیا۔