شرجیل انعام میمن کے ہسپتال کے کمرے سے برآمد شراب سے متعلق کیس سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے لاتعلقی کا اعلان کردیا 

 
0
420

کراچی، ستمبر 07(ٹی این ایس):محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کے ہسپتال کے کمرے سے برآمد شراب سے متعلق کیس سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان نے کلفٹن میں واقع ضیا الدین اسپتال کا ہنگامی دورہ کیا تو شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی تین بوتلیں ملیں جس کے بعد شرجیل میمن کو سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچنے کے بعد چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں شراب کی بوتلوں کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ شرجیل میمن نے ان بوتلوں کی ملکیت سے انکار کیا ہے۔شراب سے مطلعق خبوں سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے لاعلقی کا اعلان کردیا اور پارٹی موجود قیادت پر یہ بات واضح کردی کہ اس کیس سے مطعلق پارٹی قیادت پر کسی قسم کا کوئی اعتراض برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اب دیکھنا ہے کہ شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونے والی شراب کی بوتلیں کس نے تقسیم کی۔ اگر اس میں پارٹی کی قیادت یا کاکنان شامل ہے تو ان کے خلاف بھی سخت کاروائی ہونی چائیے۔