اسلام آباد، ستمبر 08 (ٹی این ایس):وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ کہ دھاندلی کےالزامات پر اپوزیشن سے مکمل تعاون کیلیے تیارہیں،اپوزیشن یہ بھی نہیں بتاسکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی اورکس چیز کی تحقیقات کی جائیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو یہ نہیں پتا کہ کہاں سے پولنگ ایجنٹس کونکالا گیا۔ اپوزیشن صرف سیاست کرنےکےلیےدھاندلی کےالزامات لگارہی ہے، ہماراخیال تھاکہ اپوزیشن تنقیدکی بجائےڈیم فنڈزمیں رقم دیں گے۔
گیس بجلی اورکھاد کی قیمتوں میں اضافہ کئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت گیس، بجلی اورکھاد کے شعبوں کا بیڑہ غرق کیا۔
معاشی صورتحال پر انھوں نے کہا کہ حکومت گردشی قرضوں کے حوالےسےمعاملہ حل کرنےجارہی ہے، ہم ملک کی کشتی کو ساحل پر لانےکیلیے اقدامات کررہےہیں اور یہ کہ سی پیک سے متعلق جو بھی وعدے کیے ہیں انہیں پورا کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان چندہ مانگتے ہیں تو عوام کو یقین ہوتا ہےصحیح جگہ استعمال ہوگا،اپوزیشن کو یقین دلاتے ہیں ان کے پیسے ڈیمز کی تعمیر میں خرچ ہونگے۔
انھوں نے کہا کہ احسن اقبال نے35،30سال سےکم پالیسی کبھی کبھی دی،شہبازشریف کہتےہیں تاریخ میں اتنےکم وقت میں اتنی پیشیاں نہیں بھگتیں، پیسوں کےحساب سےیہ سزااورپیشیاں انتہائی کم ہیں، تاریخ میں اتنےکم وقت میں اتناپیسہ بھی کسی نےنہیں کمایا،ان لوگوں کی طرح پاکستان کو سمندرمیں ڈبونےوالےنہیں۔