لاہور:پلازا کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،عمارت سے کودنےوالا ایک شہری جاں بحق 2 دیگر زخمی

 
0
333

لاہور، ستمبر 08 (ٹی این ایس):‏لاہور میں پلازا کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،کولنگ  کا عمل جاری ہے

‏ بیسمنٹ میں لگنے والی آگ کا دھواں پوری عمارت میں پھیلا‏۔متصل عمارت سےریسکیو اہلکار آگ سے متاثرہ عمارت  میں داخل ہوئے‏۔آگ سےمتاثرپلازاکی 8ویں منزل پرایمرجنسی راستےسےبھی لوگ نکلنے میں کامیاب‏ ہوئے۔ اطلاعت کے مطابق پلازے کے مالک سابق وزیراعلی شہباز شریف کے داماد علی عمران ہیں۔

عمارت کے تمام مکینوں کو باحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا  تاہم  تین افراد نے جان بچانے کے لئے عمارت سے چھلانگ لگائی تھی جن میں سے ایک جاں سے چلا گیا اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دورہ کرکے متاثرہ عمارت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے اریسکیو1122اورمتعلقہ ادار وں  کو ہدایت کی تھی  کہ وہ امدادی سرگرمیاں تیز ریسکیو آپریشن کو جلد سے جلد مکمل کریں۔

دریں اثناء آگ سےمتاثرعمارت سےتمام افرادکونکال لیاگیاپلازاسےکود کر زخمی  ہونے والے2افرادکواسپتال پہنچایاگیاآگ سے متاثر عمارت میں سرچ آپریشن مکمل کرلیاگیا۔