پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے 36اضلاع میں ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے منایا گیا

 
0
523

راولپنڈی، ستمبر 08 (ٹی این ایس):ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایت پرپنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے 36اضلاع میں ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے منایا گیا۔اسی سلسلہ میں ریسکیو 1122راولپنڈی نے مختلف مقامات پر فرسٹ ایڈ سے متعلق تربیتی پروگراموں کا انعقاد ، آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام اور کمیونٹی ریسکیو محافظ اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شرکاء کے لیے سیمینار کا اہتمام کیا۔

اس سلسلے میں ریسکیو 1122راولپنڈی کی کمیونٹی ٹریننگ ٹیموں نے مختلف مقامات پر فرسٹ ایڈ سے متعلق تربیتی پروگراموں کے دوران ابتدائی طبی امداد کی مہارتوں کا عملی مظاہر ہ کرتے ہوئے تقریبا 300کمیونٹی ممبران کو آگاہی دی اور شہر بھر میں مختلف مقامات پر فرسٹ ایڈ سے متعلق آگاہی بینرز چسپاں کیے گئے۔ اسی سلسلے میں ریسکیو 1122کے سینٹرل اسٹیشن پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدلرحمان ,ایمر جنسی آفیسر مسٹر علی حسین ، ریسکیو اہلکار اور کمینٹی ایمر جنسی ریسپانس ٹیمز نے حصہ لیا۔ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ریسکیو 1122راولپنڈی نے سیمینار کا انعقادبھی کیا جس میں تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالرحمان ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرسٹ ایڈ سے متعلق معلومات فراہم کیں اور اس دن کی اہمیت و افادیت پر زور دیا۔