شیخ ہوں،اپنی جیب سے ایک کروڑ نہیں دے سکتا: شیخ  رشید

 
0
361

ریلوے کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لیے سالانہ 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان

ایران سے بات کر کے کوئٹہ سے تافتان تک 700کلو میٹر کا ٹریک دوبارہ بنائیں گے: ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اجلاس کی صدارت

لاہور،ستمبر 10(ٹی این ایس ):وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے محکمے کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لیے سالانہ 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے ریل کے 100روپے مالیت تک کے ٹکٹ پر ایک روپیہ اس سے بڑی مالیت کے ٹکٹ پر 2روپے جبکہ اے سی اور پارلرٹرینوں کے ٹکٹوں پر 10روپے ڈیم فنڈ کے لیے اضافی لیے جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ شیخ ہوں ، اپنی جیب سے ایک کروڑ نہیں دے سکتا، یہاں توکوئی فقیر بھی 10روپے کا نوٹ نہیں لیتا ہم نے توصرف ایک روپے سے 10روپے ٹکٹ پرزیادہ پیسے کیے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محکمہ ریلوے پاکستان وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں 10کروڑ سالانہ جمع کروائیں گے۔

انہوں نے اس رقم کواکٹھا کرنے کیلئے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے بہت رقم درکار ہے۔ لیکن میں شیخ ہوں ، اپنی جیب سے ایک کروڑ نہیں دے سکتا، یہاں توکوئی فقیر بھی 10روپے کا نوٹ نہیں لیتا ہم نے توصرف ایک روپے سے 10روپے ٹکٹ پرزیادہ پیسے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیمز فنڈ کیلئے ہر وزیرکوکم ازکم ایک تنخواہ ضرور جمع کروانی چاہیے۔

14ستمبر کو مارگلہ ایکسپریس اورمیانوالی ریل کار کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے جبکہ عنقریب دو مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔

گوادر کو ایک نیا ڈویژن بنایا جائے گا ، ایران سے بات کر کے کوئٹہ سے تافتان تک 700کلو میٹر کا ٹریک دوبارہ بنائیں گے،ایک ماہ سے زیادہ چھٹیوں پر گئے افسران واپس آجائیں یا استعفیٰ بھیج دیں ۔

ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کواٹرز لاہور میں افسران سے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے ٹرانسپورٹیشن فریٹ کمپنی اور جامشور و پاور کمپنی لمیٹڈ کے درمیان جامشورو پاور پلانٹ کو کوئلہ کی تر سیل کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے ، کو ئلہ کی تر سیل بذریعہ ریل کراچی سے جامشورو تک کی جائے گی ،سالانہ چار ملین ٹن سے زائد کوئلے کی تر سیل کی جائے گی ، کوئلے کی ترسیل کیلئے چار ہزار ہارس پاور کے نئے انجن لگائے جائیں گے ،جامشورو پاور پلانٹ کو ئلہ سے بجلی پیدا کرے گا اور 1320میگا واٹ بجلی کی پیداوار ممکن ہو سکے گی ، جامشورو پاور پلانٹ 2020سے باقاعدہ بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا یہ آپریشن 202میں شروع ہوگا۔