پی ٹی  آئی کے لئے ایک اور سبکی، پاکستانی نژادارب پتی  امریکی شہری شاہد خان کی طرف سے  سینٹر فیصل جاوید کے دوعوے کی تردید

 
0
363

میں نے ڈیم فنڈ کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان نہیں کیا ہے: شاہد خان

اسلام آباد ،ستمبر 10(ٹی این ایس ): بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ دینے کے سلسلہ میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیداہوئی جب میڈیا پر ایک بیان نشر ہوا جسے فیصل جاوید سے منسوب کیا گیا کہ ”فیصل جاوید وزیراعظم کو بتایاہے کہ امریکہ سے پاکستانی ایک ارب ڈالرفنڈدینا چاہتاہے “، تاہم اب پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد خان خود میدان میں آگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خان نے سوشل میڈ یا پر زیر گردش افواہوں کی یکسر تردید کردی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ڈیم فنڈ کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری اس بحث پر ایک صارف نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے سکرین شارٹ شیئر کیا اور اس بیان کی حقیقت جانے کی کوشش کی۔سینیٹر فیصل جاوید نے اس پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” نہیں میں نے اس قسم کا کوئی بھی بیان نہیں دیا ہے۔“