برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے ملزم پاکستانی سیاستدان کو دھر لیا گیا

 
0
539

برطانیہ کی نیشل کرائم ایجنسی نے منی لانڈرنگ میں ملوث پاکستانی سیاستدان اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا

لندن ستمبر 17 (ٹی این ایس): برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے ملزم پاکستانی سیاستدان اہلیہ سمیت دھر لیا گیا برطانیہ کی نیشل کرائم ایجنسی نے منی لانڈرنگ میں ملوث پاکستان سیاستدان کو گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئے لگ بھگ ایک ماہ ہو چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جہاں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ان میں سے ایک بڑا چیلنج ملک سے باہر موجود پاکستانی پیسے کو ملک میں واپس لانا ہے۔

اس ضمن میں حکومت نے زبردست اقدام اٹھاتے ہوئے برطانوی حکومت سے بات چیت شروع کر دی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی پہلی ہی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو ہر قسم کے تعاون کا عندیہ دے دیا تھا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر ہے کہ برطانیہ میں موجود ایک پاکستانی سیاستدان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پاکستانی سیاستدان کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کیا ہے۔

اس سیاسی شخصیت کا نام تاحال سامنے نہیں آ سکا اور نہ ہی اس حوالے سے برطانوی حکام نے کسی قسم کا موقف دیا ہے۔تاہم ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے پاکستانی سیاسی شخصیت کی عمر 40 سال ہے۔برطانیہ کی نیشل کرائم ایجنسی نے منی لانڈرنگ میں ملوث پاکستان سیاستدان کو گرفتار کیا۔اس موقع پر انکی 30 سالہ اہلیہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔یہ دونوں میاں بیوی لندن میں 80 لاکھ پاونڈ کے اثاثے رکھتے ہیں اور انکے پاس ان اثاثوں کی کوئی قانونی دستاویزات سامنے نہیں آرہی ہیں۔تاہم اب خبر یہ ہے کہ ان دونوں میاں بیوی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے لیکن اس سیاسی شخص کی شناخت اب تک ظاہر نہیں ہو سکی۔