انڈیا اسرائیل ملی بھگت سے پاکستان کے سرحدی دیہات کو نشانہ بنایا جارہا ہے،اسکے اثرات سے خود بھارے بھی بچ نہ پائے گا: صدر پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن  کا انتباہ

 
0
307

جوہانسبرگ، جنوری  20 (ٹی این ایس):پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر امانت علی تارڑ نے کہا ہے کہ انڈیا، اسرائیل اور امریکہ کی ملی بھگت سے پاکستان کے سرحدی دیہات کی سویلین آبادی پر جو مظالم روا رکھے ہوئےہیں، فوراً بند کرئے ورنہ اس کے اثرات سے انڈیا کے اپنے شہری بھی محفوظ نہ رہ سکیں گے۔

انتہا پسندی و ہٹ دھرمی مودی کو آخرکار کہیں کا نہ چھوڑے گی۔ دنیا میں امن کا جھوٹا پرچار کرنے والوں کی شکلیں دنیا پر عیاں ھو رہی ھیں جو نہ صرف نہتے شہریوں بلکہ جانوروں کو بھی نشانہ بنا رہے ھیں۔ سرحدی دیہات کے لوگ ان مظالم کی وجہ سے اپنی فیملی اور جانوروں کے ساتھ ہجرت پر مجبور کر دئیے گئے ھیں۔ اسرائیل کے وزیر اعظم آجکل انڈیا کے دورہ پہ ھیں ، انکی موجودگی میں پاکستان پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کی عکاس ھے اور یوں لگتا ھے وہ پاکستان کے عوام کو فلسطین کی سپورٹ کی سزا اور امریکہ کو اپنی غلامی کی یقین دہانی کروانا چاھتے ھیں۔