برطانوی وزیرِ اعظم  نے بریگزٹ پر دوسرے ریفرنڈم کا امکان مسترد کردیا

 
0
310

لندن ، جنوری  20 (ٹی این ایس): برطانوی وزیراعظم تھریزامے نے بریگزٹ کے معاملے پر دوسرے ریفرنڈم کا امکان مسترد کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تھریزامے کا کہناتھاکہ اب دوبارہ ووٹ نہیں ہوگا، اس لیے کہ اب یہ ایشو ہے ہی نہیں اور اب بریگزٹ ہی ہوگا۔تھریزامے نے مزید کہا کہ اگر آج ووٹنگ ہو ئی تو وہی کروں گی جو پہلے کیا تھا، یعنی بیٹھوں گی اور ایشوز کا بغور جائزہ لوں گی۔دوسری جانب برطانوی اخبار کاکہناہے کہ دوبارہ ریفرنڈم ہوا تو برطانوی وزیراعظم یورپی یونین ہی میں رہنے کو ترجیح دیں گی۔واضح رہے کہتھریزامے نے جون 2016کے ریفرنڈم میں یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ ریفرنڈم میں برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔