ڈپٹی کمشنر سجاول، ریاض علی عباسی کی سربراہی میں انسداد خسرہ مہم کے انتظامات بارے اہم اجلاس

 
0
574

سجاول ستمبر 19 (ٹی این ایس): 15 ستمبر سے 27ستمبر تک شروع ہونے والی انسداد خسرہ مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے ڈپٹی کمشنر ریاض علی عباسی کی سربراہی میں دربارہال میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ریاض علی عباسی نے کہا کے وسائل کی کمی اور دیگر مسائل کے ہوتے ہوئے بھی انسداد خسرہ مہم کو 100 فیصدکامیاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے یہ کام صرف محکمہ صحت کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے اور ضلع سجاول کا ہرادارا محکمہ صحت کے شانابشانہ اس مہم میں حصہ لے رہیں ۔ انہوں نے کہا کے خسرہ مہم پولیو سے مختلف ہے اس میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے لوکل گورنمینٹ کے عملداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کے وہ یونین کاؤنسل سطح پر یوسی چیئرمین کو پابند کریں کے وہ انسداد خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے اپنی اپنی یونین کاؤنسل میں لوگوں کو خسرہ کے نقصانات سے آگاہ کریں تاکہ سجاول میں کوئی بھی رفیوزل کیس ظاہر نہ ہو۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حسین عمرانی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے ضلع سجاول میں خسرہ کے ٹیکے لگانے کے لیئے 9ماہ سے لیکر5 سال تک کے 138705 بچوں کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کے ضلع سجاول میں 2017 میں خسرہ کے 325 کیس ظاہر ہوئے جس میں سے 217بچوں کی عمر5 سال سے کم تھی۔ جبکہ 2018 میں اب تک خسرہ کے 1045 کیس ظاہر ہو چکے ہیں جس میں905 بچوں کی عمر5 سال سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کے 5سال سے کم بچوں میں خسرہ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے صرف سجاول ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد زیادہ ہے مگر حفاظتی ٹیکوں سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری، اسسٹنٹ کمشنر جاتی محمد حنیف پتافی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حسین عمرانی، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر بشیر سولنگی، ڈی ایس پی سجاول پولیس علی محمد کھوسو، ڈی ایف سی آئی آرڈی افتخار کھوسو اس کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز، پی پی ایچ آئی، این آئی ڈی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔