اگر عمران خان ویرات کوہلی سے گلے ملنے کا کہیں تو کیا وہ پیٹھ پھیر لیں گے؟

 
0
736

پاکستان آرمی چیف جنرل باجوہ سے گلے ملنا ایک اخلاقی اور خیرسگالی کا عمل تھا کیونکہ وہ بابا نانک کی بات کر رہے تھے۔ نوجوت سنگھ سدھو

نئی دہلی ستمبر 19 (ٹی این ایس): نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان ویراٹ کوہلی سے گلے ملنا کا کہیں تو کیا وہ پیٹھ پھیر لیں گے؟ ۔تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان پر بھارت میں بی جے پی کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہونے والے سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے پاکستان آرمی چیف سے گلے ملنا خیرسگالی عمل تھا، اگر عمران خان ویراٹ کوہلی سے گلے ملنا کا کہیں تو کیا وہ پیٹھ پھیر لیں گے۔

بھارتی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا آج پاکستان کے ساتھ میچ ہے، کیا بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں سے منہ موڑ کر کھڑے ہوں گے۔ نوجوت سنگھ سدھوکا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی چیف جنرل باجوہ سے گلے ملنا ایک اخلاقی اور خیرسگالی کا عمل تھا کیونکہ وہ بابا نانک کی بات کر رہے تھے۔ سدھو کا کہنا تھا کہ ان کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات ہوئی جنہوں نے کرتار پور راستہ کھولنے کے لیے پاکستان سے باضابطہ درخواست تیار کروائے جانے کا بتایا ہے۔

واضح رہے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے پر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف بھارت کی مقامی عدالت میںغداری اور ملکی فوج کی توہین کے الزام میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔۔بھارتی میڈیا کےمطابق ایڈوکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہری پرساد کی عدالت میں سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف اشتعال انگیزی، غداری اور فوجکی توہین کی الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہکو گلے لگایا جب کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سدھو کے اس عمل سے بھارتی عوام اور شہید ہونے والے فوجیوں کے لواحقین صدمے کی کیفیت میں ہیں۔