وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہراحتجاج، مظاہرین کا زمان پارک کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

 
0
370

احتجاج کرنے والوں کی زمان پارک جانے کی کوشش، مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی

لاہور ستمبر 23 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہراحتجاج جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آج عمران خان لاہور کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔تاہم اس موقع پر لوگوں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے۔مظاہرین نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کی۔جس کے بعد وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کرنے والوں اورپولیس میں ہاتھاپائی بھی ہوئی ہے۔
احتجاج کے باعث کینال روڈ پرٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ کیلیے رقم لی پر قبضہ نہیں دیا گیا۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب اوروزیر بلدیات سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کو100روزہ پلان،مجوزہ نئے بلدیاتی نظام پرسینیروزیرعلیم خان بریفنگ دیں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں انہیں سو روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد اورمجوزہ بلدیاتی نظام کے ڈرافٹ پر بریفنگ دی جائے گی ۔
مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے حکومتی کارکردگی سے متعلق آگاہ کریں گے اور ان سے بعض امور میں رہنمائی لیںگے ۔پولیس اصلاحات کیلئے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی کی بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے ۔واضح رہے بطور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا یہ لاہور کا دوسرا دورہ ہے۔اس سے قبل بھی عمران خان لاہور کا دورہ کر چکے ہیں اور آج پھر وہ لاہور کے دورے کے لیے اسلام آباد سے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب اوروزیر بلدیات سے ملاقات کریں گے۔