نیب اربوں روپے کرپشن میں ملوث مفرور پٹواری کو فی الفور گرفتار کرے

 
0
1222

اسلام آباد ستمبر23 (ٹی این ایس): عوامی شکایات وفاقی ضلعی انتظامیہ نے کرپشن کے بے تاج بادشاہ پٹواری محمد حسیم کو معطل کردیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اربوں روپے اثاثوں کے مالک کرپٹ پٹواری حسیم احمد کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے تاہم نیب پشاور میں دائر ریفرنس میں اشتہاری مفرور ملزم پٹواری حسیم احمد اور اسکے بھائی کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی کے باوجود نیب کی طرف سے مفرور ملزم کی عدم گرفتاری اس اہم ادارے کی کارکردگی کا پول بھی کھول رہی ہے کرپشن کے بے تاج بادشاہ پٹواری محمد حسیم نے بنی گالہ کے موضع لکھوال میں مسلسل سات سال تعیناتی کے دوران وفاقی دارالحکومت کی ملکیت اربوں روپے کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے ملکر فروخت کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا پٹواری محمد حسیم نے موضع لکھوال کی سینکڑوں کنال سرکاری زمین کروڑوں روپے کے عوض قبضہ مافیا کے زیر تصرف دے دی یاد رہے موضع لکھوال مکمل طور پر سی ڈی اے ایکوائر کر چکا ہے جبکہ اس موضع کے ساٹھ فیصد رقبہ پر پٹواری محمد حسیم قبضہ بھی کروا چکا ہے جبکہ سرکاری زمینوں کو نجی زمینیں قرار دے کر زمینوں کے فرض جاری کرنے اور رجسٹریاں تیار کرکہ باقاعدہ انتقالات کروانے سے ناصرف قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچا بلکہ یہ زمینیں خریدنے والے سادہ لوح شہری سپریم کورٹ میں راول ڈیم کے آس پاس قائم غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے احکامات کے بعد اصل حقائق سامنے پر بھاری رقوم کے عوض یہاں زمینیں خرید کر گھر بنانے والے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور شہریوں نے موضع لکھوال میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن سے پہلے لوٹی گئی دولت اور زمینوں کی غیر قانونی منتقلی پر متعلقہ پٹواری محمد حسیم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب پٹواری محمد حسیم کی اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں تعیناتی کے دوران بھی کروڑوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا جاتا رہا اور سی ڈی اے کی ایکوائر شدہ زمینوں کے کاغذات میں ہیرا پھیری کرکہ انھیں نجی ملکیت قرار دیکر سادہ لوح شہریوں کو لوٹا گیا وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے کرپشن کے خلاف عوامی شکایات پر پٹواری کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث پٹواری کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے اور نیب پشاور ریفرنس میں مفرور ملزم اور نیب اسلام آباد اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کروانے اور شہریوں سے بھاری رشوت وصول کرنے والے پٹواری کو فلفور گرفتار کرکے لوٹی گئی قومی دولت قومی خزانے میں جمع کروا کر کرپشن کے خلاف نیب کے نعرے احتساب سب کیلئے کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں