ایس ایچ او لانڈھی، سب انسپکٹر رحیم خان کا جوا سٹہ کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 
0
404

کراچی ستمبر 24 (ٹی این ایس): تفصیلات کےمطابق لانڈھی تھانے کا چارج سنبھالتے ہی لانڈھی تھانے کی حدود میں عرصہ دراز سے موجود بدنام زمانہ شاہد سٹے والا کا اڈہ بند کروادیا تھا اور شاہد سٹے والے کے ساتھ ساتھ اس کے بیٹے کو بھی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا جیل سے رہا ہونے کےبعد بدنامِ زمانہ شاہد سٹے والا نے اپنا اڈہ کھلوانے کےلئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر شخصیات کے ذریعے مجھے طرح طرح آفرز کیئے جنہیں میں نے ٹھکراتے ہوئے ان لوگوں سے بھی صاف صاف لفظوں میں کہہ دیا تھا جب تک ایس ایچ او لانڈھی تعینات رہونگا شاہد سٹے والا کیا کسی بھی قسم کا آرگنائز کرائم نہیں چلنے دونگا جبکہ لانڈھی نمبر ایک جام نگر میں چوری چھپے جوا سٹہ چلانے والا غلاموں کو بھی گرفتار کرکے اڈہ بند کرواکر غلاموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ایس ایچ او لانڈھی رحیم خان نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ شاہد سٹے والا کا اڈہ بند ہونے کی وجہ سے جن جن لوگوں کا بھتہ بند ہوا ہے وہ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں لیکن میں کسی بھی قسم کے دباؤ میں آنے والا نہیں ہوں اپنے اعلیٰ افسران کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے جوا سٹہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتا رہونگا