پناہ گاہ خاتون اول بشریٰ بی بی کا بے گھر اور بے سہارا پاکستانیوں کیلئے تحفہ ہے

 
0
359

اسلام آباد جنوری 03 (ٹی این ایس): وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے علاقے آئی الیون میں پناہ گاہ میں روزانہ لگ بھگ 120 مرد و خواتین کو تین وقت کے کھانے کے ساتھ ساتھ رات قیام بھی کروایا جاتا ہے
انھی 120 افراد میں 110 سالہ محمد حسین بھی شامل ہے جو گزشتہ 60 سالوں سے خیبر پختون کے علاقے کوہاٹ میں اپنے نام الاٹ زمین سے قبضہ واگزار کروانے میں مصروف ہے محمد حسین کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 70 سال بعد اسے پاکستان میں چھت فراہم کر دی ہے محمد حسین پرامید ہے کہ وزیراعظم،چیف جسٹس اور وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ اس کی زمینوں پر قبضہ واہ گزار کروانے میں بھی اس کی مدد کریں گے آئی الیون پناہ گاہ کے انچارج محمد اشفاق 18 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں اور شہر بھر سے بے گھر افراد کو پناہ گاہ لاتے ہیں پناہ گاہ تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابی کیلئے دعاؤں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے جہاں بلا رنگ و نسل صرف انسانیت کی خدمت کی جاتی ہے چیف کمشنر و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی خصوصی کاوشوں سے وفاقی دارالحکومت کی پناہ گاہ ملک بھر کیلئے رول ماڈل ہے جہاں ہر روز ایک نئی داستان لئے بے سہارا بزرگ مرد و خواتین کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جو انھیں شاید اپنے گھروں میں بھی دستیاب نہیں ہوتی محمد حسین جیسے سینکڑوں ضرورت مند پناہ گاہوں میں روزانہ دکھ درد لئے آتے ہیں اور سکون کے لمحات بسر کرتے ہیں حکومت پناہ گاہوں میں پاکستان سٹیزن پورٹل میں شکایات کے اندراج کیلئے ایک ڈیسک ضرور قائم کرے جہاں آن لائن شکایات کے جدید نظام سے ناآشنا افراد کی مدد کیجئے اور مجبور،مظلوم اور بے سہارا افراد کو انصاف پناہ گاہ کی دہلیز پر ہی فراہم کیا جائے کیونکہ پناہ گاہ میں رہائش پذیر ہر فرد ظلم کی ہیبت ناک داستان لیئے ہوئے ہے