نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، نواز شریف کو تیزبخار ،سر درد اور زکام کی شکایت ہوگئی

 
0
629

لاہور جنوری 08 (ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی،نواز شریف نے اپنے معالج سے چیک اپ کی درخواست دے دی۔سابق وزیر اعظم کو سردرد،زکام اور تیز بخار کی شکایت ہے۔تفصیکات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں جہاں وہ العزیزیہ ریفرنس میں ملنے والی سزاکاٹ رہے ہیں۔ان کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ان کی طبیعت خراب ہو چکی ہے۔شدید ٹھنڈکی وجہ سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت بگڑی۔انکو تیز بخار،سر درد اور زکام کی شکایت ہے۔انکی طبیعت و مد نطر رکھتے ہوئے جیل کے معالج سے انکا چیک اپ کروایا جانا تھا تاہم سابق وزیراعظم نے اس کے لیے رضا مندی ظاہر نہیں کی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جیل حکام کو درخواست دی ہے کہ انکو انکے ذاتی معالج سے طبی معائنہ کروانے کی اجازت دی جائے تاہم تاحال جیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں ذاتی معالج سے طبی معائنہ کروانے کی اجازت نہیں ملی تاہم امیدظاہر کی جارہی ہے کہ انہیں جلد ہی ذاتی معالج سے طبی معائنہ کروانے کی اجازت مل جائے گی اور اس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج انکا جیل میں طبی معائنہ کریں گے تاہم جیل حکام کی جانب سے انکی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی نگرانی کی جار ہی ہے۔