نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رُکنی بنچ درخواست پر کل سماعت کرے گا

 
0
373

اسلام آباد جنوری 08 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلوں کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جسے سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کے لیے دو رکنی بنچ بھی تشکیل دے دیا ہے جو کل درخواست پر سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر ان کی اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر کے دو رکنی بنچ تشکیل دیا۔دو رکنی بینچ کل دن بارہ بجے نواز شریف کی اس درخواست پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف دائرکردہ رٹ پٹیشن پر مختصرحکم نامہ جاری کردیا۔ مختصر حکم نامے پر جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامرفاروق کے دستخط موجود ہیں۔ عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزامعطلی اورضمانت کی درخواست اپیل کے ساتھ سنی جائےگی جبکہ سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست اور اپیل کی سماعت کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کےجاری حکم نامے پرخواجہ حارث کی حاضری لگادی گئی تھی۔جس کے بعد نواز شریف کی جانب سے اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی گئی جسے کل سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے۔