راولپنڈی: مغل پڑی کے علاقہ میں میں 732 کنال قیمتی اراضی کی دستاویزات میں تحریف اور منتقلی کیس میں تحصیلدار کی عبوری درخواست ضمانت خارج،اینٹی کرپشن سرکل نے گرفتار کر لیا

 
0
435

راولپنڈی، اگست 08 (ٹی این ایس):  راولپنڈی کے موضع مغل پڑی میں 732 کنال قیمتی اراضی کی  دستاویزات میں ٹمپرنگ اور اراضی منتقلی کا معاملہ میں تحصیلدار سہیل مقبول کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی گئی ہے۔اینٹی کرپشن سرکل نے موصوف کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف موضع تخت پڑی کے رہائشیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے تحت  ملزمان میں خورشید المعروف پپو پٹواری،محمد الیاس پٹواری ،پراپرٹی ڈیلر فضل ارشد اور سائیں فضل انعام پہلےہی گرفتار ہیں۔

کیس میں نامزد تحصیلدار بندوبست سہیل مقبول کو آج راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

جسٹس عبا دالرحمن لودھی نے درخواست  ضمانت کی سما عت کے بعد تحصیلدار بندوبست کو گرفتار کر نے کا حکم دیا۔