محکمہ انہارکے ملازمین کا پیدل نکلنے والا قافلہ کندھ کوٹ پہنچ گیا، سیاسی وسماجی حلقوں کی جانب سے شانداراستقبال، انکا مطالبہ ہے کہ ملازمین کی اولاد کیلئے سند کوٹہ بحال کیاجائے، صحت کارڈجاری کرنے ، سرکاری زمینوں سے قبضے ختم کرائے جائیں محکمہ انہارکے ملازمین کوپنشن سمیت فی الفورقرضے دیئے جائیں

 
0
328

کندھ کوٹ جنوری 23 (ٹی این ایس): محکمہ انہارکے ملازمین کا گڈوسے دوروز قبل سینکڑوں ملازمین کا مطالبات کے حصول کیلئے دوروز قبل گڈوسے پیادل نکلنے والاقافلہ کندھ کوٹ غوثپوپہنچا شہر کے مختلف سیاسی وسماجی حلقوں کی جانب سے انکاشانداراستقبال کیاگیا اس موقع پر ملازمین کے رہنما اور آل سندھ ایرگیشن ٹریڈیونین کے صدر عبدالرحیم بھارو،جنرل سیکریٹری اقبال لاڑک،لیاقت باجکانی کررہے تھے انکاکہناتھاکے ملازمین کی اولاد کیلئے سند کوٹہ بحال کیاجائے،صحت کارڈجاری کرنے ،سرکاری زمینوں سے قبضے ختم کرائے جائیں محکمہ انہارکے ملازمین کوپنشن سمیت فی الفورقرضے دیئے جائیں انہوں نے مزید الزام عائد کیاکے سیکریٹری ایریگیشن ملازمین کاکوئی کام نہیں کررہا ہے سرکاری زمینوں پر پرائیوٹ افراد کاقبضہ ہے انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکے کراچی میں بلاول ہاؤس کے سامنے دھرنادیاجائیگا