پلوامہ حملے کا بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام، بھارت سرکار اپنے ہی جھوٹ میں پھنس گیا

 
0
1471

نئی دہلی فروری 15 (ٹی این ایس): پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر بھارت کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی دیکھنے میں آئی ہے،بھارت نےبغیر تحقیقات کے پلوامہ دھماکے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا لیکن بھارت بغیر تحقیقات کے الزام لگا کرخود ہی اپنے جھوٹ میں پھنس گیا ہے کیونکہ اس حملے کی ٹائمنگز نے کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔سب سے پہلا یہ سوال اٹھتا ہے کہ حملے کے کچھ دیر بعد ہی بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کیوں شروع کر دی۔حملے کی ویڈیو بھارت کے پاس کہا ں سے اور کیسے آئی؟۔اور حملہ آور کا نام بھارت کو کیسے پتہ چلا؟یہ تمام سوالات اس بات کی طرف اشارہ کرنے لگ گئے ہیں کہ شاہد یہ حملہ کسی پلاننگ کے تحت کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اگر حملے کی ٹائمنگز دیکھی جائے تو اس وقت سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں یقیناََ یہ دورہ پاکستان کے لیے پر طرح سے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے،محمد بن سلمان پاکستان کے بعد بھارت جائیں گے۔یہ حملہ بھارت کی طرف سے خطے میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش بھی ہو سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سرکار خود ہی اپنے جھوٹ میں پھنس گئی ہے۔بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگانے پر کئی سوالات کھڑے ہوں گئے ہیں۔واضح رہے گذشتہ روز مقبوضہ کشمیرمیں ایک بڑے واقعہ میں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک بم دھماکے میں کم سے کم44بھارتی فوجی اہلکارہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے تھے،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔جمعرات کو کشمیرمیڈیا سروس کے مطا بق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار کو بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروںکی بس سے ٹکرا دیا گیا جس کے نتیجے میں زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں44سی آر پی ایف اہلکارہلاک اورمتعدد شدید زخمی ہوگئے جنہیں بادامی باغ سرینگرمیںبھارتی فوجکی 92بیس ہسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے ۔ دھماکے بعد سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک معطل ہو گئی تھی۔