نواز شریف کا دل اور دماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا، انکا دل دماغ لندن اور سرور پیلس میں لگتا ہے، فیاض الحسن چوہان

 
0
677

حکومت نے آل شریف کی فرمائش پر پانچ بورڈ بنائے ، تمام میڈیکل بورڈ ز میں ان رپورٹس ٹھیک آئی ہیں‘ وزیر اطلاعات و ثقافت

لاہور فروری 19 (ٹی این ایس): صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ آل شریف کی جانب سے کس طرح نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے ،پنجاب حکومت نے آل شریف کی فرمائش پر پانچ بورڈبنائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر مسلسل واویلا کیا گیا ،پہلے ہسپتال پھر جیل پھر ہسپتال میں لے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔بتایا جائے نو ازشریف کو کس نے تضحیک کا نشانہ بنایا ہم نے نہیں بلکہ انہوں نے اپنا مذاق خود بنایا ۔پنجاب حکومت نے آل شریف کی فرمائش پر پانچ بورڈ بنائے ، تمام میڈیکل بورڈ ز میں ان رپورٹس ٹھیک آئی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کا دل اور دماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا ،نواز شریف کا دل دماغ لندن اور سرور پیلس میںلگتا ہے،لگتاے ہے لندن کے فلیٹس میں ان کا دل لگے گا،شاید لندن کے فلیٹس میں ان کی طبعیت زیادہ بہتر ہو سکے۔