لاہور فروری 19 (ٹی این ایس): سیشن عدالت نے خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے مجرم مزمل کو عمر قید کی سزا سنائی۔مجرم مزمل کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا،مجرم پر خاتون سدرہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔