آئی جی پنجاب نے 15 پولیس افسران 11ایس پیز اور 4ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

 
0
1489

لاہور فروری 19 (ٹی این ایس): آئی جی پنجاب نے 15 پولیس افسران 11ایس پیز اور 4ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کردیئے۔زرائع کے مطابق ایس ڈی پی اوصدر قصور زبیر نذیر احمد شیخ کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی علامہ اقبال ٹاؤن، ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی محمد طاہر مقصود کو ایس پی ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ،ایس ڈی پی او صدر فیصل آباد کیپٹن (ریٹائرڈ ) دوست محمد کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی پوٹھو ہار راولپنڈی،ایس ڈی پی او ننکانہ حسن افضل کو ترقی کے بعدایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ،ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ڈویزن عمران احمد ملک کو ایڈیشنل ایس پی سول لائن گوجرانوالہ،ایڈیشنل ایس پی پوٹھو ہار راولپنڈی جاوید انور کو ایس پی سی آئی اے فیصل آباد، ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی محمد ایاز کوترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی رحیم یار خان،ایس ڈی پی او سول لائنز راولپنڈی محمد عثمان طارق بٹ کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی، اے ایس پی ایڈمن راولپنڈی عنبرین علی کو ترقی کے بعد ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی راولپنڈی ریجن، ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی راولپنڈی برانچ محمد فیصل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی، مظہر اقبال کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی ،ڈی ایس پی ،پی ایچ پی راولپنڈی بابر ممتازکو ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی،ڈی ایس پی سیکورٹی راولپنڈی صفدر اقبال کو ایس ڈی پی او سول لائن راولپنڈی،ڈی ایس پی ،ایس پی یو پنجاب نعیم احمد چیمہ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک لاہو رکے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز پاکپتن محمد نعیم ورک کو ایس ڈی پی او چونیاں قصور تعینات کر دیاگیا۔