بھارتی میڈیا کا سعودی ولی عہد کے پاکستان سے براہ راست بھارت نہ جانے سے متعلق بڑا دعویٰ

 
0
430

پلوامہ حملے کے باعث بھارتی حکام نے محمد بن سلمان کے اسلام آباد سے براہ راست نئی دہلی جانے پر اعتراض اٹھایا اس لیے محمد بن سلمان پاکستان سے ریاض گئے اور بعدازاں بھارت پہنچے

نئی دہلی فروری 20 (ٹی این ایس): سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھارت کے دو روز دورے پر ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ بھارت کے لیے نئی دہلی پہنچے تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خود ائیرپورٹ پر اُن کا استقبال کیا۔محمد بن سلمان نے اس سے قبل پاکستان کا بھی دورہ کیا۔سعودی شہزادے نے اتوار کو پاکستان سے جنوبی ایشیائی ملکوں کے دورے کا آغاز کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتاہا گیا تھا کہ محمد بن سلمان نے پاکستان سے براہ راست بھارت جانا تھا لیکن وہ پاکستان سے ریاض گئے اور اس کے بعد ریاض سے بھارت روانہ ہو ئے۔اس متعلق انڈین میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ محمد بن سلمان نے بھارتی اعتراض کے باعث اسلام آباد سے نئی دہلی جانے کی بجائے ریاض چلے گئے۔بھارت کے نجی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے باعث بھارتی حکام نے محمد بن سلمان کے اسلام آباد سے براہ راست نئی دہلی جانے پر اعتراض اٹھایا جس کے باعث وہ ریاض گئے اور بعدازاں نئی دہلی پہنچے۔بھارتی میڈیا نے مزید لکھا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بدھ کے روز حیدرآباد ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔واضح رہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمانان دنوں اپنے غیر ملکی دورے پر بھارت میں موجود ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گذشتہ روز بھارت پہنچے جہاں ایوان صدر میں ان کے لیے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں بھارتی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی موجود تھے۔ بھارتی ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ بھارت نے 70 سالوں تک سعودی عرب کی مدد کی ہے،اور سعودی عرب میں بھارت کو ایک دوست کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفاد کے لیے ہمیں آپسی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور سعودی عرب کے تعلقات برقرار رکھنے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔