یہ وقت سوال کرنے کا نہیں، قوم کومایوس نہیں کریں گے،شاہ محمود قریشی

 
0
480

اسلام آباد فروری 26 (ٹی این ایس): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ وقت سوال کرنے کا نہیں ،قوم کو مایوس نہیں کریں گے،ان سے سوال کیا گیا کہ ”پاکستان کے گلی کوچوں اورالیکٹرانک میڈیا پر جنگی ترانے چل رہے ہیں، جبکہ وزیرخارجہ کہتے ہم کریں گے؟یہ کیسی کاروائی تھی کہ بھارتی طیاروں کوخراش تک نہیں آئی، ضروری نہیں تھا کہ ان کو مارگرایا جاتا؟“کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ہندوستان کی کاروائی پر جواب دینا ، کب، کیسے اور کس نوعیت سے جواب دینا ؟ یہ ملٹری یا سیاسی لیڈرشپ کا ٹیسٹ ہے۔بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدودمیں دراندازی کی کوشش اور پاکستان کی بروقت کاروائی کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پہلے ہی کہا تھا کہ اگر پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی تو ہم اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔ہمارے اس طرز عمل کو پوری دنیا نے سراہا۔ میں نے دنیا بھر کے وزرا خارجہ سے رابطے کیے ، ان رابطوں میں دنیا کو آگاہ کیا گیا کہ ہندوستان کا جارحانہ رویہ نقصان دہ ہے۔ہم نے دنیا کو خدشے سے بھی آگاہ کیا۔مودی سرکار الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی نہ کوئی جارحیت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مودی کو پانچ ریاستوں کے الیکشن میں نقصان ہوا جس کے باعث اب وہ اپنی ساکھ کو بچانے کیلئے کچھ کچھ نہ کریں گے۔ہم نے دوسرے ممالک کے پاکستان میں سفیروں کو بھی آگاہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی طیاروں نے پاکستان کی حدود میں گھس کرفائر کیا۔بھارتی طیارے 2بج کر55منٹ پر داخل ہوتے ہیں اورپاکستانی ایئرفورس کی کاروائی کے بعد 2بج کر58منٹ پر واپس چلے گئے۔ایل اوسی سے وہیں جہاز واپس ہوکر فرار ہوگئے ہیں۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ ”پاکستان کے گلی کوچوں اورالیکٹرانک میڈیا پر جنگی ترانے چل رہے ہیں، جبکہ وزیرخارجہ اور وزیردفاع کہہ رہے ہیں کہ ہم کریں گے؟یہ کیسی کاروائی تھی کہ بھارتی طیارے کو ایک خراش تک نہیں آئی، کیا ضروری نہیں تھا کہ ان کو مارگرایا جاتا؟آپ قوم کو بتائیں گے کہ فل جنگ کا خطرہ ہے یا نہیں؟“ کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ وقت سوال کرنے کا نہیں ہے، آپ سب پاکستانی ہیں،پاکستانی ملٹری یا سیاسی لیڈرشپ کا کام ہے کہ ہندوستان کی کاروائی پر جواب دینا ، کب، کیسے اور کس نوعیت سے جواب دینا ہے؟ یہ لیڈر شپ کا ٹیسٹ ہے۔ہمارا مقصد انتشار پھیلانا نہیں ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ اس وقت صورتحال نازک ہے۔جو بات بھی کروں گا پوری ذمہ داری کے ساتھ کروں گا، میں نہیں چاہتا میرے کسی جملے سے بات بگڑ جائے۔وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جو حملہ ہوا ہے ان کے طیارے چار پانچ کلومیٹر اندر آئے، اور انہوں نے بم پھینکا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایئرفورس تیار تھی۔آئندہ کوئی حرکت ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا۔ تاہم کچھ باتیں ہم یہاں بتا نہیں سکتے۔رات کا وقت تھا اس لیے معلوم نہیں ہوا کہ کتنا نقصان ہوا۔