کراچی فروری 26 (ٹی این ایس): مضرصحت کھانے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد کی موت کامقدمہ سول لائن پولیس تھانے میں درج کرلیا گیا ،بچوں کے چچا نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے، واقعہ 22 فروری کو ہوا تھا ، جس میں کوئٹہ سے آنے والا خاندان متاثر ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ طور پر ہوٹل کا مضر صحت کھانے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف جاں بحق بچے کی چچا کے مدعیت میں سول لائن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔سول لائن تھانے میں درج کیے جانے والے مقدمے کے متن کے مطابق فیصل زمان اپنے بچوں، اہلیہ اور بہن کے ہمراہ 21 تاریخ پشین سے کراچی روانہ ہوا خصدار کے علاقے میں دوست کے پاس قیام کیا رات 10 بجے کراچی پہنچ کر قصر ناز میں چیک ان کیا اور ہوٹل سے لائی ہوئی بریانی کھائی اور سوگئے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا رات 2 بجے بھائی کی آنکھ کھولی تو دیکھا بھابھی باتھ روم میں گری ہوئی ہیں بھائی کا بیٹا ضلاح الدین بھی الٹیا کر رہا تھا، بھائی اہلیہ کو لے کر فوری طور پر اسپتال چلے گئے صبح 6 سے 7 کے درمیان بہن نے فون کر کے بتایا کہ بچوں کی حالت بھی غیر ہے قصرناز پہنچا تو تین بچے مردہ حالت میں تھے جبکہ دو بچے اور بہن کی حالت غیر تھی بچوں کو اسپتال لے کر پہنچا تو معلوم ہوا کہ پانچوں بچے دم توڑ چکے ہیں اگلے روز رات 2 بجے بہن نے بھی آئی سی یو میں دم توڑا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ جاں بحق بچے کی چچا کے مدعیت میں درج کیا گیا، واقعہ 22 فروری کو پیش آیا، جس میں کوئٹہ سے آنے والا خاندان متاثرہوا۔یاد رہے شہر قائد میں میں ریسٹورنٹ کا مضرصحت کھاناکھانیسیایک ہی خاندان کی5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، جس کے بعد پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نوبہارریسٹورنٹ اور قصرناز گیسٹ ہاس سے بریانی دودھ اور دیگر کھانے کی چیزوں کے سیمپل اکٹھے کرلیے تھے اور ہوٹل سیل کرکے 18 ملازمین کوحراست میں لیا تھا ، جن سے تحقیقات کی جارہی ہے۔