مودی سرکار باز رہے ورنہ بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے‘دوست محمد مزاری

 
0
2759

لاہور فروری 26 (ٹی این ایس): ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے،مسلح افواج کے بہادر جوان جذبہ شہادت سے سرشار ہیں،پاکستانی افواج پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا پیکر ہیں،ہم پُر امن ملک ہیں اور پُر امن ماحول چاہتے ہیں،ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،مودی سرکار اپنے الیکشن کی خاطر جنگ کی آگ سے کھیل رہی ہے اور ساتھ ہی پورا انڈین میڈیا غیر ذمہ داری کا مظاہر کرتے ہوئے اشتعال انگیزی سے جنگ کا ماحول پیدا کر رہا ہے لیکن وہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ملکِ پاکستان کے دفاع کی خاطر افواجِ پاکستان اور پوری قوم جنگ پر جانے کے لیے تیار ہیں اور ہمارا بچہ بچہ بھی افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کندھے سے کندھا ملا کر جنگ لڑے گا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزیدکہا کہ بھارت خطے میں امن و امان کو تباہ و برباد کرنے کی پالیسی پر چل رہا ہے ، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ امن و امان کی بات کی ہے۔بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور پورے خطے کو آگ میں نہ دھکیلے۔بھارت نے جنگ کی توصفحہِ ہستی سے مٹا دیں گے۔تاریخ کے اوراق سے بھارت کی داستان ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی اورمستقبل قریب میںہی یہ بھی یاد کیا جائے گا کہ دنیا کے نقشے پرکبھی بھارت نام کا بھی کوئی ملک تھا۔