نریندرمودی کا ریڈیو پاکستان کاحوالہ دیناقومی نشریاتی ادارے کے اہم کردار کا اظہار ہے‘ فواد چوہدری

 
0
387

, اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ قومی نشریاتی ادارے کی نشریات پورے بھارت میں سنی جائیں‘ وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد مارچ 02 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ نریندرمودی کا ریڈیو پاکستان کاحوالہ دینے سے معلومات کی فراہمی کے حوالے سے واضح طورپر اس قومی نشریاتی ادارے کے اہم کردار کا اظہار ہوتا ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ قومی نشریاتی ادارے کی نشریات پورے بھارت میں سنی جائیں۔ریڈیو پاکستان کی نشریات انٹرنیٹ پربھی موجود ہیں جن کو ہر جگہ سنا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نشریاتی ادارہ کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر عمدہ کوریج دینے سے کشمیریوں کی آواز بن چکا ہے جس سے بھارت میں بدحواسی پھیل گئی ہے۔ادارے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ یہ اپنے پائوں پر کھڑا ہوسکے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ تعطل کے دوران پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا کے برعکس ذمہ دارانہ، درست اور حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کررہا ہے جبکہ بھارتی میڈیا جنگی رحجان پیدا کررہا ہے۔