ملک کے دفاع کومضبوط کرنے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاید باجوہ

 
0
623

راولپنڈی جولائی 19(ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاید باجوہ نے ہیوی انڈسٹری اٹیکسلا کادورہ کیا، جس کے دوران آرمی چیف کودفاعی شعبے میں جاری اور نئے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی ٹی روائتی دفاعی صلاحیتوں میں بھرپور کردار اداکررہاہے۔دفاعی صنعت کیلئے بھرپور تعاون کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتوں میں بہتری کاعمل جاری رہے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ ملک کے دفاع کومضبوط کرنے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جاری دفاعی منصوبے جلد ازجلد مکمل کیے جائیں۔ آرمی چیف نے دفاعی منصوبوں کا معائنہ بھی کیا۔ آرمی چیف نے دفاعی شعبے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ؑ