پاکستان اورایران کابارڈر معاہدوں کی پاسداری ، سرحد ی دہشت گردی سمیت جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

 
0
664

اسلام آبادجولائی19(ٹی این ایس):پاکستان اورایران نے بارڈر معاہدوں کی پاسداری اور سرحد پر دہشت گردوں سمیت جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔دفتر خارجہ سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کے مطابق پاک ایران سرحدی کمیشن کا ایک اہم اجلاس17اور18 جولائی یعنی پیر اور منگل کو ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت دفتر خارجہ کے منصور احمد خان نے کی۔وفد میں آئی جی ایف سی سدرن کمانڈ میجر جنرل سردار طارق بھی شامل تھے۔اجلاس میں مؤثر بات چیت کے بعد دونوں ممالک میں1960ء کے پاک ایران سرحدی معاہدوں پر مکمل عملدرآمد اور912کلومیٹر سرحد کی خلاف ورزی سے بچنے سمیت سرحد پر دہشتگردوں،سمگلروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کی منصوبہ بندی پر بھی اتفاق کیا گیا۔