امریکہ نے پاکستان کے لیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی

 
0
444

اسلام آباد مارچ 05 (ٹی این ایس): امریکہ نے پاکستان کے لیے نئی ویزا جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی ہے۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت امریکہ پاکستانی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا دے گا ۔ امریکہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے جاری کردہ نئی ویزا پالیسی کے تحت ویزے کی مدت پانچ سال سے کم کر کے تین ماہ کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کے لیے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامت کر چکا ہے۔