فوکس ویگن کا روزگار کے سات ہزار مواقع ختم کرنے کا فیصلہ

 
0
4639

برلن مارچ 13 (ٹی این ایس): یورپ کے سب سے بڑے کار ساز ادارے فوکس ویگن نے اعلان کیا ہے کہ وہ دو ہزار تئیس تک اپنے ہاں روزگار کے سات ہزار تک مواقع ختم کر دے گا۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے اس بہت بڑے صنعتی گروپ نے ابھی کل ہی یہ بھی بتایا تھا کہ اسے گزشتہ برس بارہ ارب یورو سے زائد کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ اس گروپ کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اگلے چار برسوں میں روزگار کے سات ہزار تک مواقع کے خاتمے اور دیگر مالیاتی اقدامات سے تقریبا چھ ارب یورو کی بچت کی جائے گی اور ان رقوم سے الیکٹرک کاروں کی تیاری کے عمل کو تیز بنایا جائے گا۔