کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان

 
0
3890

رواں ہفتے کے دوران ڈالر روپے کے مقابلے میں 74 پیسے تک مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح میں بھی مزید اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد مارچ 16 (ٹی این ایس): کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان، رواں ہفتے کے دوران ڈالر روپے کے مقابلے میں 74 پیسے تک مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح میں بھی مزید اضافہ ریکارڈ۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر نے ایک بار پھر اُڑان شروع کردی۔ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 74 پیسے اضافے سے 139 روپے 28 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپعے 40 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی تمام تیاری مکمل کرچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے میں ایڈجسٹ ہورہا ہے۔ روپے کی قدر میں کم ہونے سے درآمد کی جانے والی کئی اشیاء مزید مہنگی ہوجائیں گی۔