بلاول بھٹو زرداری کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ، ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

 
0
1534

کراچی مارچ 19 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کے والد آصف زرداری نے نیب کی جانب سے بجھوائے گئے طلبی کے نوٹس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے. ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو 20 مارچ کو اپنے وکلاءاور پارٹی راہنماﺅں کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گے‘ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے.پیپلز پارٹی کی پنجاب قیادت 20 مارچ کی صبح لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی‘نیب نے 20 مارچ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے. دوسری جانب سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نیب کے نوٹس کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے. نیب نے آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کو 20 مارچ کو طلب کر رکھا ہے.سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سابق صدر آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے. انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2 نجی کمپنیوں کے لین دین کے معاملے پر نیب مداخلت نہیں کر سکتا. آصف زرداری کی درخواست کی سماعت آج ہی ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کرے گا. نیب کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پارک لین اسٹیٹ کمپنی کے 25,25 فیصد شیئر ہولڈرز ہیں. پیپلز پارٹی کی پنجاب قیادت 20 مارچ کی صبح لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی‘نیب نے 20 مارچ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے.